کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے گھروں اور ہاؤس فنانس میں اصلاحات پر زور دیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کو ترجیحات میں شامل قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ہاؤس فنانس کی سہولیات عام آدمی تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اسٹریٹجک روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے میں ٹیکس اسٹرکچر کی اصلاحات جاری ہیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو و صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن پر کام ہو رہا ہے۔ ہاؤس مورٹگیج اصلاحات کے مسودے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، اور رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے کے ضابطہ کار کے لیے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ہاؤس فنانس کے حوالے سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر وزارت خزانہ، ایف بی آر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور صوبائی وزارت ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا

اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ریاض پیرزادہ، شزا فاطمہ، رانا ثنا اللہ، بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں