وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدرطیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی خاص طور پر ترکی پر ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت دہرائی۔

مزید پڑھیے:   سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پورے خطے کے امن کی ضمانت ہیں، ترک صدر اردوان

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم اور ترک صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان عارضی جنگ بندی میں ترکی کے کردار کو سراہا۔

باہمی مفاد اور علاقائی تعاون

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا