اقوام متحدہ: بھارت پانی کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے، پاکستان

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت پانی کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے خطرہ، اسلام آباد نے اقوام متحدہ کو خبردار کر دیا

یہ معاملہ عالمی یوم آب کے موقعے پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سامنے آیا جس کا موضوع پانی اور صنفی مساوات تھا۔ اس دوران پاکستان کی سیکنڈ سیکریٹری علینہ مجید نے بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں وضاحت پیش کی۔

بھارت کا مؤقف

اجلاس میں بھارتی نمائندے نے کہا کہ نئی دہلی اس وقت تک سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھے گا جب تک پاکستان دہشتگردی کے خلاف ’قابل اعتبار اور ناقابل واپسی اقدامات‘ نہیں کرتا۔

بھارت نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ بدلتے ماحولیاتی، تکنیکی اور آبادیاتی حالات کے پیش نظر اس پرانے معاہدے میں ترمیم ضروری ہے۔

پاکستان کا جواب

علینہ مجید نے کہا کہ وہ بھارت کے بے بنیاد بیانات کے باعث وضاحت دینے پر مجبور ہوئیں۔

مزید پڑھیے: بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا، امریکی جریدے کی رپورٹ

انہوں نے زور دیا کہ سنہ 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ جنگوں، بحرانوں اور دونوں ممالک کے درمیان طویل سیاسی کشیدگی کے باوجود قائم رہا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا تنازع بھی شامل ہے۔

یکطرفہ اقدام پر تشویش

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ سال اپریل میں معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اس کی قانونی اور تاریخی حیثیت سے انحراف ہے کیونکہ معاہدے میں ایسی کسی یکطرفہ کارروائی کی اجازت موجود نہیں۔

پانی کو ہتھیار بنانا

علینہ مجید نے خبردار کیا کہ بھارت کے اقدامات دراصل سیاسی مقاصد کے لیے پانی کو ہتھیار بنانے کے مترادف ہیں جس سے لاکھوں افراد کے روزگار اور زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی قانون کا حوالہ

انہوں نے عدالتِ ثالثی میں جاری قانونی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2025 کے ضمنی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر ہے اور اس کے تنازعات کے حل کا نظام بھی برقرار اور لازم العمل ہے۔

دہشتگردی کے الزامات رد

پاکستانی نمائندہ نے بھارت کے دہشتگردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بھارت کے اپنے اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی تشدد اور سرحد پار کارروائیاں شامل ہیں۔

پاکستان کا مؤقف برقرار

انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کو سیاسی ہتھیار بنانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!