حکومت کا وعدہ پورا: عمران خان کا عید پر صاحبزادوں سے فون پر رابطہ ہوگیا

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر گفتگو کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دوران بیٹوں نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

صاحبزادوں کی آواز سن کر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے: عمران خان کے صاحبزادوں کے شناختی کارڈ کی تجدید تاحال نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کے دن بچوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ کی بنیاد پر بغیر ویزا پاکستان آسکتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کے قوانین اور ضوابط پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط

حکومت کی جانب سے یہ اقدام خاندان کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے اور عید کی خوشیوں کو تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی