سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سینئر سیاستدان شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی خورشید  ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس پر سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

نمازِ جنازہ کا اعلان

مرحومہ کی نمازِ جنازہ بروز پیر 23 مارچ 2026 کو کراچی میں ادا کی جائے گی۔
جنازہ 49 اولڈ کلفٹن سے سہ پہر 3:30 بجے روانہ ہوگا۔

ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp