ہنسی، مذاق کی اجازت نہیں تھی، بشریٰ انصاری نے شادی کے بعد سسرال میں پہلی عید کے تلخ تجربات بیان کردیے

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی پہلی شادی اور سسرال میں پہلی عید کے تلخ تجربے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کسی نے بھی انہیں ویلکم نہیں کیا۔

بشریٰ انصاری حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، میزبان کے سوال پر کہ شادی کے بعد سسرال میں پہلی عید کیسی گزری؟ بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں کسی نے منہ نہیں لگایا، کوئی ایسا مذاق نہیں تھا ان لوگوں کے گھروں میں۔

اداکارہ کے مطابق سسرال والے نہ تو ہنستے تھے اور نہ ہی بات کرتے تھے، بس کھانا تیار کر کے آگے رکھ دیتے تھے۔ وہ خاندان خاموش طبیعت کے تھے اور اکثر بات چیت یا قریبی تعلقات میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگرچہ وہ لوگ برے نہیں تھے لیکن بہت خشک اور بور ماحول رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذاق کرنا یا خوش مزاج رویہ اختیار کرنا وہاں کی ثقافت کے خلاف تھا اور اکثر ایسے رویے پر سخت ردعمل ملتا تھا۔ میں جرات نہیں کر سکتی تھی کہ ان کے ساتھ مذاق کروں کیونکہ وہ اپنے آپ کو خوش کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار