’شوگر ڈیڈی‘ کو سنجیدگی سے نہ لیں، ان سے صرف مالی فائدے لیں، ماڈل زینب کا نوجوان لڑکیوں کو مشورہ

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل زینب نے نوجوان لڑکیوں کو شوگر ڈیڈیز کے تعلقات میں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس نوعیت کے تعلقات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں زینب نے کہا کہ بعض لڑکیاں شوگر ڈیڈی کو شادی کے لیے سنجیدگی سے لیتی ہیں لیکن ان کا موقف ہے کہ یہ تعلقات محض مالی فائدے کے لیے استعمال کیے جائیں۔ ان کے مطابق ’شوگر ڈیڈی کو سنجیدگی سے مت لیں، محبت کے چکر میں نہ پڑیں۔ وہ پہلے سے شادی شدہ اور بچوں والے ہوتے ہیں، جتنا ہو سکے مالی فائدہ اٹھائیں‘۔

زینب نے کہا کہ تحائف کے بجائے کیش لینا زیادہ مناسب ہے تاکہ کسی بھی وقت مالی خودمختاری برقرار رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیگز یا پرفیوم جیسی چیزیں لینے کی عادت نوجوان لڑکیوں کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے، خصوصاً جب شوگر ڈیڈی دستیاب نہ ہوں تو ان کو نشوں کی لت لگ جاتی ہے۔

انہوں نے شوگر آنٹیز کی مثال بھی دی اور بتایا کہ ایک جاننے والے نے ایک لگژری گاڑی لینڈ کروزر حاصل کی تھی جو بعد میں واپس لے لی گئی کیونکہ تعلق ختم ہو گیا، جس سے ان کا لائف سٹائل متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا خون لے لو‘، لاہور میں ذہنی مریض شادمان سے ایمبولینس چلا کر شاہدرہ اسپتال جا پہنچا

صارفین زینب یوسف کے بیانات پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں، کسی نے کہا کہ یہ معاشرتی گراوٹ کی انتہا ہے اور کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ یہ بہت شرمناک بیان ہے اور انہیں ایسے بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شوگر ڈیڈی ایک ایسا عمر رسیدہ یا مالی طور پر خوشحال مرد ہوتا ہے جو کسی نوجوان لڑکی یا لڑکے کو مالی مدد یا قیمتی تحائف دیتا ہے اور اس کے بدلے میں رومانوی تعلقات رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp