مشہور گلوکار بادشاہ کی مبینہ دلہن ایشا ریکھی کون ہیں؟

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشا ریکھی اور مشہور بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی مبینہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کر لی ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث مداح تذبذب کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو دلہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کلپس میں بادشاہ روایتی براؤن کرتا اور سنہری صفا پہنے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ایشا ریکھی سرخ عروسی لباس، چوڑا اور جیولری کے ساتھ مکمل دلہن کے انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ بعض تصاویر میں دونوں کو قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں ورمالا (ہار پہنانے) کی رسم ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ’سر پر گولی ماریں گے‘، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی

یہ تصاویر ایک ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں جسے بعض لوگ ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی سے منسوب کر رہے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں دونوں کو مبارکباد بھی دی گئی، جس کے بعد ان خبروں نے مزید زور پکڑ لیا۔ تاہم، نہ ایشا ریکھی اور نہ ہی بادشاہ نے اب تک ان تصاویر یا شادی کی تصدیق کی ہے، جس سے یہ معاملہ ابھی تک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

اگر ایشا ریکھی کی بات کی جائے تو وہ چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے 2013 میں پنجابی فلم ’جٹ بوائز پت جٹاں دے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں کئی کامیاب پنجابی فلموں میں کام کیا، جن میں ’جٹ اینڈ جولیٹ‘، ’ہیپی گو لکی‘، ’دیسی منڈے‘ اور ’ارداس‘ شامل ہیں۔

ایشا نے بالی ووڈ میں بھی فلم ’نواب زادے‘ کے ذریعے قدم رکھا، جہاں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا ریکھی اور بادشاہ مبینہ طور پر گزشتہ چار سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، تاہم انہوں نے کبھی اپنے تعلق کو کھل کر تسلیم نہیں کیا۔ اب اچانک سامنے آنے والی شادی کی خبریں مداحوں کے لیے حیران کن ثابت ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب، بادشاہ کی ذاتی زندگی بھی ماضی میں خبروں کا حصہ رہی ہے۔ ان کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں نے 2020 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیے ’لگتا ہے انہیں طلاق ہو گئی ہے‘، شائستہ لودھی کی تصاویر دیکھ کر افواہیں گرم

بعد ازاں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے رشتہ بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن حالات بہتر نہ ہو سکے۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اپنی پوری کوشش کی، جو کچھ ہمارے پاس تھا وہ سب دیا، لیکن آخرکار ہمیں علیحدگی اختیار کرنا پڑی کیونکہ یہ ماحول ہمارے بچے کے لیے صحت مند نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی لندن میں رہتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ ملاقات نہیں کر پاتے، تاہم وہ اپنی بیٹی سے جڑے رہنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں