کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے 25 سے 29 مارچ کے دوران بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کے پیش نظر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی اے اے کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جس کے باعث کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے پارک کیے گئے طیاروں کو محفوظ بنانے، کیڑے مکوڑوں اور پرندوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہوں پر باندھنے اور کھلے یا بکھرے سامان کو فوری طور پر محفوظ کرنے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ ایئر سائیڈ انسپکٹرز، برڈ شوٹرز کی تعیناتی اور فیومی گیشن جیسے اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، کراچی بھی متاثر ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

مزید برآں خراب موسم کی صورت میں نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے، رن وے کی حالت (فریکشن) کی جانچ، اور الیکٹریکل کیبلز و لائٹس کی خصوصی نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

پی اے اے نے فالو می وین، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (آر ایف ایف ایس) اور آپریشنل عملے کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آپریشنز کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں