اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی، اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، امن کی بحالی اور استحکام پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کی پاکستان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت ہو رہی ہے، اسحاق ڈار

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی