چینی نائب وزیر خارجہ کا دورہ ڈھاکا کیوں مؤخر ہوا؟

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کا بنگلہ دیش کا طے شدہ دورہ ان کی حالیہ ترقی کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وہ 2 اپریل کو ڈھاکا پہنچنے والے تھے جہاں انہیں بنگلہ دیش اور چین کے درمیان خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: آئرن برادر پاکستان کی ترقی و سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑے ہیں، نائب چینی وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق بیجنگ نے 28 مارچ کو ڈھاکا کو آگاہ کیا کہ سن ویڈونگ کو مکمل وزارتی عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جس کے باعث ان کی مجوزہ شرکت ممکن نہیں رہی۔ اس پیشرفت کے بعد دونوں ممالک نے 29 مارچ کو باہمی مشاورت سے مذاکرات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:واشنگٹن سے مضبوط تعلقات اور ایران تنازع کے حل میں قائدانہ کردار، وال اسٹریٹ جنرل پاکستان کی مؤثر سفارتی کامیابیوں کا معترف

حکام کے مطابق دورے اور مذاکرات کی نئی تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش