خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات، 17 افراد جاں بحق

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں اب تک گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 25 مرد، 5 خواتین اور 26 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، یہ حادثات صوبے کے اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، دیر اپر، باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مسلسل رابطے میں ہیں اور متاثرین کی فوری مدد جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد امدادی سامان فراہم کیا جائے، خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری امداد پہنچائی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں بارش، واسا ہائی الرٹ، نکاسیٔ آب کے اقدامات جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں