اٹلی کے عجائب گھر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی 3 نایاب پینٹنگز چوری

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے شمالی شہر پارما کے قریب واقع ایک عجائب گھر سے فرانسیسی مصوروں کی 3 قیمتی پینٹنگز چوری کر لی گئی ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق چوری شدہ ان فن پاروں کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کارابینیری پولیس کے مطابق چوری کا واقعہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں پیش آیا، جب نامعلوم ملزمان مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ چور معروف پینٹر پال سیزان کی پینٹنگ ’چیریوں کا کپ اور پلیٹ‘، پیئر آگسٹ رینواں کی ’مچھلیاں‘ اور ہینری مٹیس کی ’چھت پر اوڈالسک‘ اپنے ساتھ لے گئے۔

اطالوی سرکاری نشریاتی ادارے آر اے آئی نے رپورٹ کیا کہ چوری شدہ فن پاروں کی مالیت تقریباً 9 ملین یورو یعنی 10.34 ملین ڈالر ہے، تاہم پولیس نے اس رقم کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ’مصور سیفی سومرو کی پینٹنگز فریئر ہال میں موجود، چوری نہیں ہوئیں‘

عجائب گھر کی انتظامیہ کے مطابق پوری واردات 3 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کی گئی۔ یہ میوزیم موسیقی کے مرحوم نقاد لوجی منجانی کے ذاتی مجموعے پر مشتمل ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق اس کلیکشن میں پیٹر پال روبنز، کلاڈ مونے، جوانی بتستا تھیپولو، فرانسسکو گویا، اور جارجیو مورانڈی کے فن پارے بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp