امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حالت پر بیان

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم ان کے بقول وہ غالباً زندہ ہیں مگر شدید زخمی یا کمزور حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات جلد کامیاب نہ ہوئے تو ایران کے توانائی مراکز کو نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں نئی قیادت سامنے آئی ہے اور بظاہر یہ لوگ پہلے کے مقابلے میں زیادہ معقول نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران میں موجود نئے عناصر کے ساتھ معاملات کر رہا ہے۔

’جلد واضح ہوجائے گا کہ ایرانی قیادت تعاون کرتی ہے یا نہیں‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جلد یہ واضح ہو جائے گا کہ آیا ایرانی قیادت امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو صرف صدر ٹرمپ ہی روک سکتے ہیں، مصری صدر عبدالفتاح السیسی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حکومت کی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور موجودہ حالات میں امریکا نئی قیادت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp