ایران بعض امریکی نکات سے اتفاق کر چکا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا دعویٰ

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ محدود وقت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں فوجی دباؤ مزید بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ بیک وقت سفارتی راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ 6 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل معاہدہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ کا دورانیہ مجموعی طور پر 4 سے 6 ہفتوں تک ہو سکتا ہے، اور امریکی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔

یہ بھی پڑھیے ایران امریکا تنازع: پاکستان کی ثالثی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین

کیرولین لیویٹ کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان میں مثبت پیش رفت بھی ہو رہی ہے، اگرچہ ایرانی حکام عوامی سطح پر مختلف بیانات دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نجی بات چیت میں بعض امریکی نکات سے اتفاق کر چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں عرب ممالک سے جنگی اخراجات میں تعاون حاصل کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔

پریس سیکریٹری کے مطابق امریکا اب تک 11 ہزار سے زائد جنگی پروازیں کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، میزائل پروگرام اور صنعتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے مشرقِ وسطیٰ میں امن کوششوں کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، امریکی رکنِ کانگریس

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی آمد و رفت بھی امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا نتیجہ ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید 20 ٹینکرز کے گزرنے کی توقع ہے۔

کیرولین لیویٹ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی پالیسی دو پہلوؤں پر مشتمل ہے۔ ایک جانب سخت فوجی دباؤ اور دوسری جانب سفارتی راستہ کھلا رکھنا۔ ان کے مطابق سفارتکاری صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں