مردان: کان کنی کے دوران حادثہ، 9 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کان کنی کے دوران سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق واقعہ رستم کے علاقے ننگ آباد میں مائننگ کے دوران سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس زیادتی کیس: ایف آئی آر میں نامزد ملازمین معطل

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 8 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی تھیں، جبکہ 3 زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مردان میں مائننگ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مردان کے عوام صحت کے انقلابی منصوبوں سے محروم

متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتےہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی وجوہات جاننے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟