کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فروخت ہونے والا دودھ انسانی استعمال کے قابل نہیں، اہم انکشاف سامنے آگئے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: انگلینڈ میں چکنائی سے بھرپور دودھ کی مانگ میں اضافہ، وجہ کیا ہے؟
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ جیسی بنیادی ضرورت کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔














