دبئی: نامساعد حالات کے باوجود بھارت کے مسلمان بزنس مین کا اپنے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں محفوظ رکھنے کا اعلان

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں مقیم بھارت کے مسلمان ارب پتی بزنس میں رضوان  ساجن نے اعلان کیا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود ان کے گروپ کے 6ہزار سے زائد ملازمین کی نوکریاں محفوظ ہیں۔

دبئی میں مقیم بھارتی کاروباری شخصیت اور ڈینوب گروپ کے بانی رضوان  ساجن نے اپنے 6ہزار سے زائد ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ موجودہ مغربی ایشیا کے تنازع کے دوران بھی ان کی نوکریاں مکمل طور پر محفوظ رہیں گی اور تنخواہیں وقت پر دی جاتی رہیں گی۔ اس اعلان نے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے حیران کن تحفہ، سی ای او کا کمپنی فروخت کر کے ملازمین کو کروڑوں کا بونس

ساجن نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اچھی صورتحال میں ہر کوئی ترقی کی بات کرتا ہے، لیکن مشکل وقت میں آپ کے اقدار کی پرکھ ہوتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان پر اعتماد کیا اور ڈینوب گروپ کو بنیاد سے تعمیر کرنے میں مدد کی، اب ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rizwan Sajan (@rizwan.sajan)

انہوں نے تصدیق کی کہ گروپ میں کوئی بھی نوکری ختم نہیں کی جائے گی اور تمام تنخواہیں وقت پر ادا کی جائیں گی۔ اس پوسٹ پر آن لائن صارفین نے بھرپور ردعمل دیا اور اسے تعریف اور ستائش کی نظروں سے دیکھا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ صرف 6ہزار ملازمین کی نہیں بلکہ 6ہزار خاندانوں کی زندگیوں پر اثر ڈالنے والا اقدام ہے۔

رضوان ساجن 1993 میں دبئی آئے اور ایک ہارڈویئر کی دکان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اسی سال انہوں نے چھوٹے پیمانے پر تجارتی فرم ڈینوب قائم کی۔ دو دہائیوں بعد، 2014 میں انہوں نے ڈینوب پراپرٹیز کی بنیاد رکھی، جو متحدہ عرب امارات کے سب سے نمایاں رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز میں سے ایک بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سخاوت کی تاریخ رقم، ملازمین میں 240 ملین ڈالر بونس کی تقسیم

ان کے کاروباری مفادات بحرین، بھارت، سعودی عرب، عمان، قطر اور چین تک پھیلے ہوئے ہیں اور گروپ کی سالانہ آمدنی 5.13 ارب درہم سے زیادہ ہے۔ ڈینوب پراپرٹیز نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام پر 55 منزلہ کمرشل ٹاور بھی تیار کیا ہے، جو بھارتی ثقافت اور جنوبی ایشیا کے لوگوں میں اس کی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

رضوان  ساجن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات موقعوں کی زمین ہے، جہاں غیر ملکی پیشہ ور اور کاروباری نہ صرف ذاتی ترقی کر سکتے ہیں بلکہ معاشرے اور معیشت میں بھی نمایاں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا