خطے کی صورتحال کا جائزہ: استحکامِ پاکستان کنونشن اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعِ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ’مشرقِ وسطیٰ کے بدلتے حالات اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے استحکامِ پاکستان کنونشن اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

جی سکس میں واقع ریگالیہ ہوٹل میں دن 2 بجے منعقد ہونے والے اس کنونشن میں ملک بھر سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، جید علماء کرام، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

ترجمان  دفاعِ پاکستان کونسل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم کنونشن کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی قومی ذمہ داریوں، داخلی استحکام اور باہمی ہم آہنگی کے تقاضوں پر سنجیدہ اور جامع غور و فکر کرنا ہے۔

دفاعِ پاکستان کونسل کے قائدین اور دیگرمقررین اپنی گفتگومیں خطے کی موجودہ جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کے اثرات، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور پاکستان کودرپیش خدشات پر روشنی ڈالیں گے۔

اس موقعے پر قومی یکجہتی، اتحاد بین المسلمین اور داخلی استحکام کو فروغ دینے کے لیےتجاویز پیش کی جائیں گی۔

ترجمان  نے مزید کہا کہ کنونشن قومی سطح پر بیداری پیدا کرنے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’دنیا چند ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہو رہی ہے‘ ، پوپ لیو کا لہجہ سخت ہونے لگا

پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس میں کامیاب واپسی، 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری

شیخ حسینہ کی حوالگی کا فیصلہ قانونی عمل کے تحت ہوگا، بھارت کا مؤقف

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟