پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں ثالثی بھارت کے لیے دھچکا، برطانوی اخبار

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششیں بھارت کے لیے غیر متوقع دھچکا ثابت ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بڑا سفارتی اقدام: ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش، 4 ملکی اجلاس میں امن پر اتفاق

فنانشل ٹائمز میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے مضمون کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کیا، جبکہ بھارت اس مذاکراتی عمل سے باہر رہا اور امریکا میں اپنا اثر و رسوخ کھو بیٹھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب پر مشتمل خطائی بلاک میں اثر و رسوخ میں تبدیلی بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

سوشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھے ہیں، اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کو ثالث کے طور پر ترجیح دیتے تھے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی اعتبار سے ہزیمت کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp