محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، مادہ چیتا بے چینی کا شکار

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے علاقے جھنڈگراں میں نایاب نسل کے چیتے کا ایک بچہ مقامی افراد کے ہاتھ لگنے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بچہ جنگل کے قریب سے ملا جسے کچھ افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد مادہ چیتا شدید بے چینی کا شکار ہو گئی ہے اور مختلف مقامات پر چیختی اور گھومتی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اپنے بچے سے جدا ہونے کے بعد مادہ چیتا انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے اور کسی بھی وقت انسانی آبادی پر حملہ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے چیتے کو مختلف مقامات پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں مال مویشی پر حملوں اور زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔

مقامی افراد نے محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جس کے باعث محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگلی جانوروں کے بچوں کو انسانی تحویل میں لینا نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ اس سے جانوروں کے رویے میں اشتعال پیدا ہوتا ہے، جو انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد سے پکڑا جانے والا زخمی چیتا ہلاک ہوگیا

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیتے کے بچے کو بازیاب کروا کر اس کی ماں کے حوالے کیا جائے تاکہ ممکنہ خطرے کو کم کیا جا سکے اور علاقے میں پھیلی خوف کی فضا کا خاتمہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟