کراچی: 3 تلوار سے فرار ہونے والا کم عمر ڈرائیور بالآخر پکڑا گیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کراچی میں ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران تین تلوار کے مقام سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، کم عمر ڈرائیور ڈی آئی جی پولیس کی موجودگی میں فرار

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چند روز قبل کلفٹن کے علاقے 3 تلوار پر چیکنگ کے دوران روکا گیا تھا، تاہم وہ اپنی گاڑی تیز رفتاری سے بھگا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ یکم اپریل کو فریئر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’بیٹے کا چالان کیوں کیا؟‘ ضلعی پولیس افسر کراچی ٹریفک پولیس اہلکار سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ یکم اپریل کو فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک کم عمر ڈرائیور کو روکنے پر اس نے پہلے مزاحمت کی اور پھر گاڑی بھگا کر فرار ہو گیا تھا۔ فرار کے دوران وہ قریب موجود افراد کو ٹکر مارتا اور ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرتا ہوا نکل گیا تھا، جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp