پہلگام طرز کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تو معاملہ کلکتہ تک لے جائیں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو خبردار کردیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پہلگام طرز کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تو پاکستان اس بار بھرپور جواب دے گا، اور ہم انہیں کلکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ایک اور فالس فلیک ڈرامہ بے نقاب، مودی سرکار اور گودی میڈیا تذبذب کا شکار

سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات طویل مدت تک محسوس کیے جائیں گے، اور ان سے نمٹنے کے لیے کھربوں روپے درکار ہوں گے۔

بھارت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک اس وقت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کی صورتحال حواس باختہ ہونے جیسی ہو چکی ہے۔

تقریب کے دوران انہوں نے سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق گزشتہ سال کے سیلاب نے شہر میں خاصی تباہی مچائی تھی، تاہم اب شہری مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ شہر کو مستقبل میں سیلابی پانی سے بچانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ اہم شاہراہوں سے تجاوزات ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ اقبال منزل کے اطراف تاریخی حسن کی بحالی کے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ قلعے کے قریب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے پارک بنایا جا رہا ہے اور اس کے اردگرد سے بھی تجاوزات ختم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی خفیہ چال بے نقاب، پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اور 10 کروڑ روپے کی لاگت سے گلشن اقبال پارک کی تعمیر جاری ہے۔

ان کے بقول وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے باعث شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘