پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل ہی ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ کرائے نہ بڑھائے جائیں، جس کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ حکام سے مشاورت کی۔

ان کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ 28 فروری کے مقررہ کرائے ہی برقرار رہیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی، جبکہ رجسٹرڈ بسوں کے لیے فی بس ایک لاکھ روپے کی رقم وفاق کی جانب سے صوبے کو فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت صوبے میں 470 سرکاری بسیں جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 11 ہزار بسیں چل رہی ہیں، اور ان اقدامات کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیاکہ غیر رجسٹرڈ ٹرانسپورٹرز اگر من مانی کرتے ہوئے کرائے بڑھائیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد رجسٹریشن کروا کر سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدف کے تحت دی جانے والی سبسڈی زیادہ مؤثر ہوتی ہے کیونکہ اس کا براہِ راست فائدہ مستحق افراد تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آن لائن کھانے یا سفری سہولیات استعمال کرنے والے افراد عموماً بہتر مالی حیثیت رکھتے ہیں اور ان خدمات کی لاگت بھی وہی برداشت کرتے ہیں۔

انہوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پروٹوکول سے متعلق ویڈیوز عوام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ حکومتی امور میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار