مسلمانوں کے خلاف اور موساد سے وابستہ صہیونی ایجنٹ ’ڈس انفلوئنسر‘ امجد طحہٰ کون ہے؟

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امجد طحہٰ ایک ایسا متنازعہ ’ڈس انفلوئنسر‘ شخص ہے جو جھوٹی، نقصان دہ اور بے بنیاد معلومات پھیلا کر اپنی شناخت بناتا رہا ہے۔ خود کو اسٹریٹجک اور سیاسی امور میں ماہر کے طور پر پیش کرنے والے طحہٰ کے پروفائل میں مسلسل تبدیلیاں اور شاذ و نادر حقیقی پس منظر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

طحہٰ نے برطانیہ اور خلیجی ممالک میں مختلف اوقات میں سرگرمی دکھائی، بشمول بحرین کے مظاہروں میں حصہ لینا، ایران اور بحرین کے مخالفین کو نشانہ بنانا، اور اپنے آپ کو نیوز چینلز اور تھنک ٹینکس کے ذریعے بطور ماہر پیش کرنا وغیرہ۔

امجد طحہٰ نے قطر، بحرین، اور متحدہ عرب امارات کے حوالے سے غیر مصدقہ خبریں پھیلائیں۔ اسلام اور مسلم برادری کے بارے میں بھرپور پروپیگنڈہ کیا اور  اسرائیل اور یورپ میں عرب اسرائیل تعلقات کے لیے پبلک ڈپلومیسی میں بھی حصہ لیا۔

گزشتہ دنوں امجد طحہٰ کے جھوٹے بیانات کے باعث جی بی نیوز (GB News) کو اسلامی ریلیف سے متعلق جھوٹے الزامات پر پبلک معافی مانگنا پڑی اور بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق میڈیا میں طحہ کی کامیابی اس لیے ہے کہ وہ ایسے بیانیے پیش کرتا ہے جو یورپ اور مغربی میڈیا میں اسلام، فلسطینیوں اور مسلمانوں کے بارے میں خوف پھیلانے کے لیے مفید ہیں، جبکہ وہ اپنی ’عرب مسلم‘ شناخت کے ذریعے کسی قسم کے نسلی الزامات سے بھی بچ جاتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ شخص خود کو مسلمان ظاہر کرکے صہیونی ایجنڈا فروغ دے رہا ہے اور مبینہ طور پر موساد سے وابستہ ہے۔ پس منظر کی سادہ جانچ سے اس کے اصل تعلقات اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے مبینہ صہیونی ایجنٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور ان کی کوششیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (UAE) کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گی۔

مزید پڑھیں: موساد کے سربراہ کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

امجد طحہٰ کا کیریئر اس بات کا مظہر ہے کہ کس طرح بعض افراد اور تنظیمیں جھوٹی اور غیر مصدقہ معلومات کو حقیقی اور معتبر دکھا کر عالمی میڈیا میں اپنی رسائی حاصل کر لیتے ہیں، چاہے اس کے لیے سچائی اور اخلاقیات کو قربان کیوں نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد