اسلام آباد میں تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے چارج سنبھال لیا

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے پیر کے روز اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت دیگر سینیئر افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی اے بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے سےآگاہ کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو شہر میں جاری اسکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہاکہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہاکہ سی ڈی اے کے انتظامی امور میں بہتری لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp