اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں بھی زیر سماعت

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت مقرر ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں بھی زیر غور آئیں گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات کرانے کی متفرق درخواست آج مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے پیش ہوں گی۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلے کی اصل نوعیت

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی سربراہی میں سماعت 12 بجے ہوگی۔ گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp