کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور فریقین کے درمیان مسلسل مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنگ بندی سے متعلق جاری سفارتی کوششوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Had a productive call today with Pakistan’s Deputy Prime Minister and Foreign Minister, @MIshaqDar50, to discuss the evolving situation in the Middle East. He noted progress in ceasefire negotiations. Canada supports these efforts and encourages continued dialogue, along with the… pic.twitter.com/kXzFiHYdV5
— Anita Anand (@AnitaAnandMP) April 6, 2026
کینیڈین وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اسحاق ڈار نے جنگ بندی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور فریقین کے درمیان مسلسل مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ساتھ ہی شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو بھی ناگزیر قرار دیا گیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے اس نازک مرحلے پر مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مشترکہ ترجیحات، خصوصاً اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔














