بنگلہ دیش میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر توانائی اقبال حسن محمود نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں بڑھنے کے خلاف کسان اتحاد لانگ مارچ کرے گا؟

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ قانون کے تحت ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اگر آئندہ مہینے کے لیے قیمتوں میں اضافے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

وزیر توانائی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خصوصاً ایران کی جانب سے آبنائے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر پابندیوں جیسے عوامل نے عالمی توانائی سپلائی کو متاثر کیا ہے، جس سے قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا نتیجہ ہے، حکومت کا قصور نہیں، رانا ثنااللہ

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں فی الحال ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp