آن اسکرین رونے کے پیچھے کیا راز ہے؟ ماورا حسین نے جذباتی مناظر کے پیچھے چھپی حقیقت بتادی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اداکاری اور جذباتی مناظر میں رونے کے فن پر کھل کر بات کی ہے۔ ماورا نے بتایا کہ کس طرح دل سے محسوس کیے گئے جذبات اور خلوص ناظرین تک پہنچتے ہیں۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماورا حسین اور ان کی بہن عروہ حسین نے اپنی اداکاری، خاندانی تعلقات اور جذباتی مناظر کے پیچھے چھپی کہانی بیان کیں جس پر میزبان ندا یاسر بھی دنگ رہ گئیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ ماورا اپنی اداکاری، خوبصورتی، مہربانی اور خاص طور پر اسکرین پر رونے کی وجہ سے پہچانی گئیں۔ ماورا نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا تو میزبان نے سوال کیا، کیا یہ سچ ہے کہ روتے ہوئے ماورا جتنی خوبصورت کوئی نہیں لگتی؟

عروہ حسین نے  جواب دیا کہ بات صرف خوبصورت لگنے کی نہیں بلکہ ماورا جذبات کو اتنی شدت سے محسوس کرتی ہیں کہ ناظرین بھی ان کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ جب عروہ سے پوچھا گیا کہ کیا ماورا بچپن سے ہی ایسے خوبصورت انداز میں روتی تھیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ماورا جب روتی تھیں تو انہیں فوراً ہر چیز مل جاتی تھی۔ وہ بہت پیاری بچی تھیں اور جب اتنی خوبصورت بچی روئے تو ہم اور امی فوراً مان جاتے تھے۔ ان کے گالوں پر آنسو بہت دلکش لگتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟

ندا یاسر نے پوچھا کہ کیا ماورا کو اس خوبصورت انداز میں رونے کی تربیت دی گئی تھی؟ اس پر عروہ نے کہا کہ مقصد خوبصورت لگنا نہیں بلکہ سچے جذبات کا اظہار ہے جو خودبخود اسکرین پر جھلک جاتا ہے۔

عروہ نے بتایا کہ جب انہیں کسی منظر کے لیے مدد چاہیے ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلے ماورا کو فون کرتی ہیں، پھر اپنے شوہر فرحان سعید کو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ یہ دونوں فوراً فون اٹھا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟

جب ماورا سے ان کے ’رونے کے راز‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں بس ایمانداری سے وہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو ہدایتکار چاہتے ہیں۔ جب آپ دل سے کچھ کرتے ہیں تو اس کا اثر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پرفارمنس میں تھوڑا سا ’جادو‘ ہوتا ہے اور وہ ہر سین سے پہلے دعا کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی آپ کسی اداس چیز کے بارے میں سوچتے ہیں اور اگر ایسا تجربہ نہ ہو تو خود ہی ذہن میں بنا لیتے ہیں۔ میں اپنے جذبات سے التجا کرتی ہوں کہ وہ صحیح طرح سامنے آئیں۔ ندا یاسر نے ماورا کی آواز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ کوئی بھی اداکار آنسو بہا سکتا ہے، مگر تمہاری آواز کی کپکپاہٹ دل تک پہنچتی ہے۔ اس پر ماورا نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتیں بس دعا کرتی ہیں کہ یہ اثر قائم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین