بنگلہ دیش حکومت نے کرکٹ بورڈ کو تحلیل کردیا، تمیم اقبال نئے صدر مقرر

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش حکومت نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کردیا، جبکہ امین الحق اسلام کی سربراہی میں قائم بی سی بی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی سربراہ جے شاہ ایشیائی کرکٹ بورڈز میں قربت بڑھانے کی تدابیر کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ باڈی کا دعویٰ

37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ وہ 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلہ دیش کپتان منہاج الحق عابدین، سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اطہر علی خان بھی شامل ہیں۔

حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے وزارت کھیل میں پریس بریفنگ کے دوران اپنی سفارشات پیش کیں اور انتخابات کی تحقیقات کے بعد اپنی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نیشنل اسپورٹس کونسل کے ڈائریکٹر محمد امین الحق احسن نے کہاکہ انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آنے کے بعد بی سی بی کی منتخب باڈی کو تحلیل کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سی سی کو بھی ایڈہاک کمیٹی کے قیام سے آگاہ کر دیا گیا ہے جو آئندہ تین ماہ تک بورڈ چلائے گی۔

امین الحق احسن کے مطابق نیشنل اسپورٹس کونسل نے تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ موجودہ بی سی بی بورڈ کی تشکیل کے انتخابی عمل میں نمایاں کمزوریاں اور بے ضابطگیاں موجود تھیں۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کے حوالے سے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جو تین ماہ کے اندر ایک منتخب کمیٹی پیش کرنے کی پابند ہوگی اور اس عرصے میں منتخب کمیٹی کی طرح تمام اختیارات کے ساتھ کرکٹ کے معاملات چلائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزارت کھیل کے پاس بی سی بی بورڈ تحلیل کرنے کا قانونی اختیار موجود ہے، جس کے لیے این ایس سی ایکٹ 2018 کی دفعہ 21 کا حوالہ دیا گیا، جس کے تحت حکومت کو ضرورت پڑنے پر ایگزیکٹو کمیٹی تحلیل کر کے ایڈہاک کمیٹی بنانے کا اختیار حاصل ہے۔

ادھر امین الحق اسلام نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ بورڈ میں جاری بحران کے باوجود صدر کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال انتخابات میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات، بھارت کے خلاف مؤقف کی حمایت پر اظہار تشکر

تمیم اقبال بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 391 بین الاقوامی میچز کھیلے۔

انہوں نے 38 میچز میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 21 کامیابیاں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم