ترک افواج کے نائب چیف آف جنرل اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیونت ارگُن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف نے کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کی بحری سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، بالخصوص تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے علاقائی بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا، جبکہ ترک جنرل نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور محفوظ و مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم