ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، درجنوں ڈیموکریٹس میدان میں آگئے

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف سخت دھمکیوں کے بعد درجنوں ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، یہاں تک کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی یہ مطالبات برقرار رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 70 سے زائد ڈیموکریٹ قانون سازوں نے سوشل میڈیا پر بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو ہٹانے کے لیے یا تو مواخذہ (امپیچمنٹ) کیا جائے یا آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک رات میں ایران کو تباہ کر دیں گے، جو کل بھی آ سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

بعض سینیٹرز نے بھی ان مطالبات کی حمایت کی اور کہا کہ کسی بھی صدر کی جانب سے ’ایک پوری تہذیب کو مٹانے‘ جیسی دھمکی ناقابلِ قبول ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما ایڈ مارکی نے کہا کہ کانگریس کو فوری اجلاس بلا کر صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنی چاہیے، جبکہ کرس مرفی نے بیان دیا کہ کوئی بھی ہوش مند صدر ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔ اسی طرح رکنِ کانگریس رو کھنہ نے بھی 25ویں ترمیم کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ایران کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ’ایک پوری تہذیب ختم ہو سکتی ہے‘۔ اس بیان پر عالمی سطح پر بھی تشویش ظاہر کی گئی اور اقوام متحدہ نے یاد دہانی کرائی کہ جنگوں کے بھی اصول ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدہ کرنے کے لیے 48 گھنٹے باقی، اس کے بعد قیامت ٹوٹ پڑے گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

بعد ازاں مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا، تاہم اس کے باوجود ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد اپنے مطالبے پر قائم رہی اور مؤقف اختیار کیا کہ صدر کے بیانات خود ایک قابلِ مواخذہ اقدام ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اپنے پہلے دورِ صدارت میں 2 مرتبہ مواخذے کا سامنا کر چکے ہیں، تاہم دونوں بار سینیٹ نے انہیں بری کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟