اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاریاں، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی مؤثر سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کی بدولت عالمی سطح پر ایک ممکنہ جنگ کے خطرات ٹل گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کے متعلق مکمل اعتماد میں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp