اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا رابطہ، امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس کردار کو سراہا جس کے ذریعے جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کو فروغ ملا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے جاری سفارتی اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن کے لیے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں