پولینڈ کے جنگل میں امریکی چوہے کی موجودگی، خاتون جوگر کی اطلاع پر حکام حیران

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولینڈ کے شہر رائبونک میں اس وقت ایک دلچسپ اور حیرت انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون جوگر نے جنگلاتی علاقے میں وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک نایاب چوہا ‘اگوٹی’ گھومتے ہوئے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک جنگلی بلی گھر سے فرار، حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا

یہ جانور، جو جسامت میں ایک بڑی بلی کے برابر اور شکل و صورت میں گنی پگ سے مشابہت رکھتا ہے، عام طور پر وسطی اور جنوبی امریکا کے گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

مقامی فاریسٹری حکام کے مطابق یہ واقعہ مارچ کے اختتام پر پیش آیا۔ رائبونک فاریسٹری کے ترجمان کاسپر پاٹوریج نے میڈیا کو بتایا کہ جب خاتون نے فون پر اس غیر معمولی جانور کی اطلاع دی تو انہیں پہلے پہل یقین نہیں آیا، تاہم جب خاتون نے ثبوت کے طور پر اس کی تصویر بھیجی تو حکام فوری کارروائی پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگوٹی کو پکڑنے کی ابتدائی کوششیں ناکام رہیں کیونکہ یہ چھوٹا سا جانور غیر متوقع طور پر جارحانہ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے آپریشن روکنا پڑا۔ بعد ازاں، جنگلی حیات کی بحالی کے مرکز سے ماہرین کو طلب کیا گیا جنہوں نے انتہائی مہارت سے اسے قابو کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نایاب چوہا کسی مقامی شہری کے نجی باڑے یا گھر سے فرار ہوا ہے، کیونکہ پولینڈ کے سرد ماحول میں اس کا قدرتی طور پر پایا جانا ناممکن ہے۔ فی الحال یہ اگوٹی بحالی کے مرکز میں ماہرین کی نگرانی میں ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ