بلوچستان میں انٹر امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے دفعہ 144 نافذ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو شفاف، محفوظ اور نقل سے پاک بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟

محکمہ داخلہ  بلوچستان کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا باقاعدہ آغاز 14 اپریل 2026 سے ہوگا، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، نئی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں سیکیورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مرکز کی حدود سے 100 گز کے دائرے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ اس دوران کسی بھی قسم کے غیر مجاز اجتماعات اور مشکوک سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان

محکمہ داخلہ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ امتحانات کے اختتام تک برقرار رہے گا اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ امتحانی عمل کو ہر صورت محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں