اس وقت دنیا کی توجہ پاکستان پر، بھارت کو جلنے کے بجائے امن عمل پر پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے، احسن اقبال

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی برادری کی تمام تر توجہ کا مرکز پاکستان ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ حسد کی آگ میں جلنے کے بجائے پاکستان کا احسان مانے، کیونکہ پاکستان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو ایک بڑی تباہی سے محفوظ رکھا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ جنگی صورتحال نے عالمی معیشت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا تھا، تاہم اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ اعزاز بخشا کہ وہ اس جنگ کو ختم کروانے کا ذریعہ بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امن کی خاطر امریکی اور ایرانی وفود کا اسلام آباد میں موجود ہونا پاکستان کی سفارتی کامیابی اور عزت کی دلیل ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ملک کو یہ عالمی وقار وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی بدولت حاصل ہوا ہے۔

سرحد پار کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر سرحد کے دوسری طرف دیکھا جائے تو وہاں سے اٹھتا ہوا دھواں واضح ہے، اور ہمارے پڑوسی اس کامیابی پر کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو بغض رکھنے کے بجائے ممنون ہونا چاہیے کہ پاکستان نے خطے کو بڑی بربادی سے بچایا۔ ان کے بقول، پہلے میدانِ جنگ میں حق کا معرکہ اور اب امن کی کوششوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

احسن اقبال کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ