فون کالز کی سفارتی مہم: امریکا ایران جنگ بندی تک شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی رابطہ کاری کا سلسلہ

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے امریکی ایران جنگ کے آغاز سے ہی سفارتی محاذ پر سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے مسلسل ٹیلی فونک رابطوں کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اسلام آباد کو ایک ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیک چینل اور براہِ راست سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس مسلسل ٹیلی فونک سفارتکاری کے ذریعے پاکستان نے خود کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک پل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی دن سے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے شروع کیے، خطے میں کشیدگی کی مذمت کی اور علاقائی یکجہتی کا اظہار کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ رابطے مزید وسیع ہوتے گئے اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس سفارتی مہم میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

دونوں رہنماؤں نے ایران، خلیجی دارالحکومتوں اور دیگر اہم علاقائی شراکت داروں کے ساتھ متعدد بار ٹیلی فونک گفتگو کی، جس کا مقصد کشیدگی میں کمی اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

اس سفارتی سرگرمی کے ذریعے پاکستان کی قیادت نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ