ییلو فیور کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی، نئی ویکسین بھی مؤثر ثابت

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طبی دنیا میں  ییلو فیور (پیلا بخار) کے خلاف ایک نیا اور طاقتور ہتھیار سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق، معروف دوا ساز کمپنی ‘سائونفی’) کی تیار کردہ نئی ویکسین ‘vYF’ اپنی کارکردگی اور تحفظ کے لحاظ سے موجودہ رائج ویکسین ‘YF-VAX’ کے برابر ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بخار دشمن نہیں الارم، اس کو ’بجتے‘ ہی ’بند‘ نہ کریں

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے سالانہ 29 ہزار سے 60 ہزار اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

ماضی میں وسطی افریقہ اور برازیل میں زرد بخار کے پھیلاؤ کے دوران ویکسین کی عالمی رسد میں شدید کمی دیکھی گئی تھی، جس کی وجہ سے طبی ماہرین کو مجبورا خوراک کے چھوٹے حصے استعمال کرنا پڑے تھے۔ چونکہ اس وائرس کا کوئی باقاعدہ اینٹی وائرل علاج موجود نہیں، اس لیے ویکسینیشن ہی واحد دفاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں میں کینسر: والدین کے لیے کیا جاننا ضروری ہے؟

نئی ویکسین ‘vYF’ کو روایتی طریقوں کے بجائے ‘ویرو سیلز’ میں تیار کیا گیا ہے، جس کی بدولت بڑے پیمانے پر اور زیادہ تیزی سے ویکسین کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

اس کلینیکل ٹرائل میں 18 سے 60 سال کی عمر کے 485 تندرست افراد نے حصہ لیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نئی ویکسین حاصل کرنے والے 99.7 فیصد افراد میں 28 دنوں کے اندر وائرس کے خلاف حفاظتی اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، جبکہ پرانی ویکسین میں یہ شرح 99.4 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں انفلوئنزا کی نئی قسم کی نشاندہی، ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

تحقیق کے مطابق دونوں گروپوں میں اینٹی باڈیز کی سطح ایک سال تک یکساں رہی اور کسی بھی شریکِ تحقیق میں کوئی بڑا سائیڈ ایفیکٹ یا منفی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری کے بعد ‘vYF’ ویکسین عالمی سطح پر ویکسین کی قلت کو دور کرنے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ وباء کو کنٹرول کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ یہ ویکسین نہ صرف سستی ہوگی بلکہ اس کی وافر مقدار میں دستیابی سے دور افتادہ علاقوں تک رسائی بھی آسان ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں