’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنے مستقبل، سعودی پرو لیگ کی ترقی، اور مملکت کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ النصر کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیزن ہوگا۔

النصر کلب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کلپس میں رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں بدلنے جا رہے ہیں۔ میں النصر پر، اور اس کے شائقین پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ سیزن ہمارا سب سے بہترین ہو گا، اور ہم کچھ بہت اہم جیتنے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے رونالڈو نے النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی تھی، جو اب انہیں 42 سال کی عمر کے بعد بھی کلب کی نمائندگی کا موقع دے گا۔ وہ اب تک النصر کی جانب سے 105 میچز میں 93 گول کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے

رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کو مسابقتی اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی لیگ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ لیگ بہت زیادہ مسابقتی ہے، اور میں اس پروجیکٹ پر یقین رکھتا ہوں، نہ صرف اگلے 2 برس کے لیے بلکہ 2034 تک، جب سعودی عرب میں ورلڈ کپ ہوگا، جو میرے خیال میں تاریخ کا سب سے خوبصورت ورلڈ کپ ہوگا۔

یاد رہے کہ FIFA ورلڈ کپ 2034 پہلی بار ایک ہی میزبان ملک میں 48 ٹیموں کے درمیان منعقد ہو گا، جس کے میچز ریاض، جدہ، خبیر، ابہا اور نیوم میں کھیلے جائیں گے۔

رونالڈو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تبدیلی کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولی عہد نے حیرت انگیز کام کیا ہے۔ وہ اس ملک میں تبدیلی کے عمل میں سب سے اہم شخصیت ہیں، اور ہمیں ان اور ان کی ٹیم کو سراہنا چاہیے۔ مستقبل روشن ہے کیونکہ ترقی کی رفتار بہت تیز ہے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

رونالڈو نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے ارادے صرف فٹبال تک محدود نہیں، بلکہ وہ سعودی عرب کی ترقی میں ہر شعبے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، کہا میں 2 سال مزید بطور فٹبالر رہوں گا، لیکن میری وابستگی زندگی بھر کے لیے ہے۔ میرا کردار صرف کھیل تک محدود نہیں، میں سعودی عرب کی مجموعی ترقی کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

بات ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرتگالی ہوں، لیکن میں سعودی عرب سے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی