پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کی دوسری فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 21ویں میچ میں ایونٹ کی نووارد ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ 154 رنز کا ہدف حیدرآباد نے 19ویں اوور میں محض 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ایونٹ کی نووارد ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے 3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، کراچی کنگز کو 4وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، ڈیون کونوے اور سمیر منہاس کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سمیر منہاس 22 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ڈیون کونوے نے 31 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے۔ مڈل آرڈر میں مارک چیپ مین نے 30 گیندوں پر 42 رنز بنا کر اسکور کو سہارا دیا، جبکہ محمد فائق نے 18 رنز بنائے۔

حیدر علی (6)، فہیم اشرف (5)، کپتان کرس گرین (6) اور عماد وسیم (2) خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث یونائیٹڈ کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آخری اوورز میں آصف محمود نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور محض 2 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی نے بھی نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کے اوپنر معاذ صداقت نے برق رفتار آغاز فراہم کیا اور محض 16 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مارنس لبوشین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔

صائم ایوب نے 26 گیندوں پر 35 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ آخری لمحات میں گلین میکسویل نے محض 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنا کر میچ کو 11 گیندیں قبل ہی ختم کر دیا۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف اور کپتان کرس گرین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم