پاکستان کی ریٹنگB مائنس پر برقرار، فچ نے آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی قرض کی درجہ بندی کو B مائنس پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں ثالثی کے کردار سے پاکستان کو عملی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو بیرونی دباؤ کو جزوی طور پر کم کر سکتے ہیں۔

پیر کو جاری بیان میں فچ ریٹنگز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریٹنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ مالیاتی نظم و ضبط اور معاشی استحکام کے اقدامات میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بینکوں کی نمو کے لیے بہتر مواقع ملنے کی توقع ہے، فچ ریٹنگز

’۔۔۔جو مجموعی طور پر آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق ہیں اور ملک کی مالی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت کو سہارا دیتے ہیں۔‘

ادارے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی، جبکہ جنگ بندی میں پاکستان کا کردار بھی کچھ حد تک بیرونی دباؤ کم کر سکتا ہے۔

تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کے لیے بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر اگر اس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رواں برس مارچ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلیٹی کے تیسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسیلیٹی کے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا، جس کی منظوری کی صورت میں 1.2 ارب ڈالر جاری ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:فچ ریٹنگ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے خطرات کی نشاندہی کر دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان توانائی کے جھٹکوں کے لیے اب بھی حساس ہے کیونکہ ملک اپنی تقریباً 90 فیصد تیل کی ضروریات خلیجی ممالک سے پوری کرتا ہے اور اس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، جس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے سپلائی میں رکاوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے مارچ کے آغاز سے دی جانے والی ایندھن سبسڈیز کو بجٹ کے دیگر شعبوں سے اخراجات منتقل کرکے پورا کیا گیا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے اور اپریل سے ہدفی سبسڈی نظام کے نفاذ سے اخراجات میں کمی لائی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق مالی خسارے پر اس کے اثرات محدود رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیفالٹ کے خدشات ختم: فچ ریٹنگز نے پاکستان کی درجہ بندی بڑھا دی

فچ ریٹنگز نے پیشگوئی کی ہے کہ عالمی توانائی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی بڑھے گی اور مالی سال 2026 میں اوسط مہنگائی 7.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2025 سے زیادہ مگر مالی سال 2024 کے 23.4 فیصد سے کافی کم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟