آبنائے ہرمز بند کرنا کسی ملک کا حق نہیں، اقوام متحدہ

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کے بحری ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث مفلوج ہوجانیوالی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی روکنے کا قانونی حق حاصل نہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومینگز نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے 6 ہفتے بعد بھی آبنائے تک رسائی محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

امریکا نے پیر سے آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کی دھمکی دی تھی، جبکہ ایران کی افواج 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس گزرگاہ تک رسائی کو کنٹرول کر رہی ہیں۔

ڈومینگز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بین الاقوامی گزرگاہوں میں بے ضرر گزر یا جہاز رانی کی آزادی کو روکے۔

ایرانی حکام بعض منتخب جہازوں کو اپنی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرنے کی اجازت دے رہے ہیں، اور بعض رپورٹس کے مطابق اس کے بدلے ادائیگی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کشیدگی: کن علاقوں کی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہو سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی گزرگاہ سے جہاز رانی کے لیے ٹول (فیس) عائد کرنا سمندری عالمی قانون اور روایتی قانون کے خلاف ہے، اور یہ ایک خطرناک مثال قائم کرے گا۔

امریکی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے ممکنہ محاصرے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صورتحال کو بہتر نہیں بنائے گا۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش: پاکستان کی سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کے لیے متبادل راستہ دینے کی درخواست

انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی ہی بحران کے حل اور جہاز رانی کو معمول پر لانے کا واحد راستہ ہے۔

ڈومینگز کے مطابق امریکی محاصرے کے اضافی اثرات محدود ہوں گے کیونکہ پہلے ہی بہت کم جہاز اس راستے سے گزر پا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘