بحیرہ عرب : پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، 20 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر  اور اینٹی نارکوٹکس فورس (سندھ) نے ایک مربوط انٹیلیجنس آپریشن کے دوران بحیرہ عرب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرۂ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

 پیر کے روز کیے گئے اس آپریشن میں ایک بے ریاست جہاز کو روک کر اس سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کر لی گئی، جو کہ غیر قانونی ترسیل اور تقسیم کے لیے اسمگل کی جارہی تھی۔

حکام کے مطابق اس کامیاب کارروائی کی بنیاد بروقت انٹیلیجنس معلومات اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان بہترین پیشہ ورانہ ہم آہنگی تھی، بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ ممنوعہ سامان کی تخمینی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

کارروائی کے بعد پکڑی گئی اشیاء کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے اے این ایف (سندھ) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائیاں، 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

یہ مشترکہ آپریشن پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس عزم کا عکاس ہے کہ ملکی سمندری سرحدوں پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی اور اسمگلنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان اس نوعیت کا اشتراک علاقائی سلامتی اور بحری تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے باوجود رات کو کچھ کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے؟ جانیے دلچسپ وجوہات

غزہ: ریت کا پشتہ خیموں پر گرنے سے خاتون اور 3 بچے شہید

بنگلہ دیشی حکومت نے حسینہ واجد کی نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست مسترد کر دی

اقتدار چند شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، 12 صوبوں کی تجویز ہے تو اتنے بنادیے جائیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

مریم نواز کی خدمت کی وجہ سے ن لیگ ووٹرز کی پہلی ترجیح بن چکی ہے، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ