16 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں 16 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، سیلاب اور ژالہ باری کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 اپریل کے دوران اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور آندھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، شیرانی، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، کراچی بھی متاثر ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ادارے نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کرنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں