ترکیہ کے اسکول میں فائرنگ، 16 افراد زخمی، حملہ آور نے خودکشی کرلی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا: ہنگو میں پولیو سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، 4 زخمی

حکام کے مطابق 18 سالہ سابق طالب علم نے صوبہ شانلی عرفہ کے علاقے سیورک میں واقع ایک ووکیشنل ہائی اسکول میں شاٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد اسکول کی عمارت میں چھپ گیا اور بعد میں اسی ہتھیار سے خودکشی کرلی۔

گورنر حسن شلداک کے مطابق زخمیوں میں 10 طلبا، 4 اساتذہ، کینٹین کا ایک ملازم اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بیشتر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 5 شدید زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد تمام طلبا کو فوری طور پر اسکول سے نکال لیا گیا جبکہ پولیس کے خصوصی دستے موقع پر پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا تاہم اس نے خود کو گولی مارلی۔

مزید پڑھیں: استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، ایک حملہ آور ہلاک

فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترکی میں اس نوعیت کے اسکول حملے شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

عینی شاہدین کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبا خوفزدہ ہو کر اسکول سے باہر بھاگ رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی