آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع، بنگلہ دیش کو مزید مالی سہارا ملنے کی امید

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کو جاری مشرقِ وسطیٰ تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر تک کی اضافی مالی معاونت ملنے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ امیر خسرو محمود چوہدری نے اس پیش رفت کی تصدیق واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد کی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی بدانتظامی کے ذمہ داروں کو ریلیف؟ بنگلہ دیش میں نئی بحث

ڈھاکہ سے شائع ہونے والے اخبار دی ڈیلی اسٹار کے مطابق رواں برس جون تک متوقع یہ ہنگامی مالی معاونت بنگلہ دیش کے پہلے سے جاری مالی پروگراموں کے علاوہ ہوگی۔

13 اپریل کو ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارجیت پٹیل اور ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر جون جوٹ سمیت دیگر حکام سے بھی بات چیت کی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر خسرو چوہدری نے عندیہ دیا کہ بنگلہ دیش کو اپنے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مزید معاونت حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک بیرونی جھٹکوں، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے مالی خسارے پر قابو پا لے گا۔

آئی ایم ایف پہلے ہی ترقی پذیر ممالک کے لیے 50 ارب ڈالر تک کے ہنگامی فنڈ کا اعلان کر چکا ہے، جبکہ ورلڈ بینک نے 25 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس وقت بنگلہ دیش 5.5 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت ہے، جس میں سے تقریباً 1.3 ارب ڈالر جون تک 2 قسطوں میں ملنے کی توقع ہے۔

اسی دوران ورلڈ بینک کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کی اضافی بجٹ سپورٹ بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: روسی تیل کی ریفائننگ کے لیے بنگلہ دیش کا بھارت سے معاہدہ متوقع

وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ بینک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جس میں پالیسی رہنمائی اور مالی معاونت دونوں شامل ہیں، تاکہ بنگلہ دیش پہلے سے موجود مالی خساروں اور مشرقِ وسطیٰ بحران کے اثرات سے نمٹ سکے۔

حکام کے مطابق نئی مالی معاونت معیشت کو مستحکم کرنے اور آئندہ قومی بجٹ کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی