امریکا کی ایران کے خلاف جنگی حکمت عملی پر برطانیہ برہم

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نے امریکا کی ایران سے متعلق جنگی حکمت عملی پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال پر بہت مایوس اور غصے میں ہیں۔

یہ بیان برطانوی اخبار  ڈیلی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی،امریکا بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

ریچل ریوز نے کہا کہ یہ ایسی جنگ ہے جسے برطانیہ نے نہ شروع کیا اور نہ ہی وہ اس کا خواہاں تھا۔

ان کے مطابق امریکا اس جنگ میں واضح حکمتِ عملی، مقاصد اور انخلا کے منصوبے کے بغیر داخل ہوا جو ایک بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہی نہیں کہ اس جنگ کا مقصد کیا ہے یا اس کا اختتام کیسے ہوگا جس کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیے: آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر واضح پالیسی کے نتیجے میں اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز بھی متاثر ہوئی ہے اور اب یہ بند ہو چکی ہے جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟