پنجاب حکومت کا کسان دوست اقدام، گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوار نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے مالیت کا باردانہ مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کی جائے۔ ان کی ہدایت پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سینٹرز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

حکومت نے کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے، جبکہ یہ بھی لازم قرار دیا گیا ہے کہ گندم کی خریداری کے 72 گھنٹے کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے ’’ورک ود پنجاب گورنمنٹ‘‘ پروگرام کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت ایگری کلچر گریجوایٹس سمیت دیگر نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دے دی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور زرعی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 2 سال میں زرعی ترقی کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور حقیقی زرعی انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں